مذاکراتی وفود کو محبت اور وقار کے ساتھ خوش آمدید کہتے ہیں۔ بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر نے مذاکراتی وفود کو محبت اور وقار کے ساتھ خوش آمدید کہا، مشرق وسطیٰ میں امن کی دعا کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بیرسٹر گوہرکا مذاکراتی وفود کے خیرمقدم پر زور

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مذاکراتی وفود کو محبت اور وقار کے ساتھ خوش آمدید کہتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد ٹاکس کے حوالے سے صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کی دعا کی ہے۔

انہوں نے امین عمل میں شامل تمام افراد کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ دنیا کے امن میں کردار ادا کرنا پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے امید ظاہر کی کہ اسلام آباد مذاکرات مشرق وسطیٰ میں مستقل اور پائیدار امن کا سنگ میل ثابت ہوں گے۔

یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کی بحالی کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں اور اس میں عالمی سطح پر بھی تعاون حاصل ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں