الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا

گلگت بلتستان میں عام انتخابات 7 جون کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے تاریخ کا اعلان کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گلگت بلتستان، عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان

گلگت: (رائیٹ ناوٴ نیوز) الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات 7 جون کو ہوں گے۔ گلگت اسمبلی کے 24 حلقوں میں ایک ہی دن پولنگ ہوگی اور الیکشن شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں اور تمام حلقوں میں پولنگ کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

یہ انتخابات اس لیے اہم ہیں کہ یہ علاقے کی سیاسی مستقبل کے حوالے سے اہمیت رکھتے ہیں اور مقامی عوام کی توقعات وابستہ ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 24 جنوری کو انتخابات کا اعلان کیا گیا تھا لیکن آل پارٹیز کانفرنس کی تجاویز کی بنا پر ملتوی کیے گئے تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں