مفتی تقی عثمانی نے ایران امریکا مذاکرات کی کامیابی کی دعا کی اپیل کی ہے، پاکستانی کردار کی تعریف کی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ ایران امریکا جنگ رکوانے میں پاکستانی قیادت نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کا وقار دنیا بھر میں بلند ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے مذاکرات کی کامیابی پر عالم اسلام اور دنیا کا مفاد وابستہ ہے۔
وزیر اعظم نے عوام سے دعا کی اپیل کی ہے، مفتی تقی عثمانی نے اس موقع پر دعا میں مصروف رہنے کی تاکید کی ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ فریقین تعمیری انداز میں مذاکرات آگے بڑھائیں گے۔
یاد رہے کہ 8 اپریل کو جنگ بندی کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر 71 فیصد صارفین نے ثالثی میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی تھی۔











