امریکا ایران اہم مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے

امریکا اور ایران کے درمیان آج اسلام آباد میں اہم مذاکرات ہوں گے، جنگ بندی پر گفتگو متوقع۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا اور ایران، اسلام آباد میں اہم مذاکرات آج

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات آج اسلام آباد میں منعقد ہوں گے۔ دونوں ممالک کے وفود جنگ بندی کے موضوع پر گفتگو کریں گے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکا کا وفد پاکستان پہنچ چکا ہے۔ ایرانی وفد اسپیکر قالیباف کی سربراہی میں وزیرخارجہ عباس عراقچی کے ساتھ اسلام آباد پہنچا ہے۔

مذاکرات میں امریکی وفد کے دیگر ارکان میں اسٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہیں۔ دونوں ممالک کے وفود نے رات گئے اسلام آباد میں قیام کیا۔

پاکستانی سفیر رضوان شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کا کردار مذاکراتی عمل میں فریقین کو مل بیٹھانے کا تھا۔ ان کے مطابق دونوں ممالک تعمیری سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی مذاکرات اہمیت کے حامل ہیں۔ پاکستان اور عالمی برادری ان مذاکرات کے کامیاب نتائج کی امید کر رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں