ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس کوئی کارڈز نہیں بچے، مذاکرات سے قبل کشیدگی میں اضافہ۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت بیان دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایرانیوں کو اب سمجھ نہیں آرہی کہ ان کے پاس کوئی کارڈز نہیں بچے۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو وقتی طور پر بند کرکے بھتہ لینے کے علاوہ ایران کے پاس کوئی آپشن نہیں۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ ایران کے پاس اب صرف یہ آپشن بچا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو وقتی طور پر بند کرکے دباؤ ڈالنے کی کوشش کرے۔ انہوں نے اس اقدام کو ‘بھتہ لینے’ سے تعبیر کیا۔
ایران کے ساتھ مذاکرات سے قبل ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایرانی صرف اس لیے زندہ ہیں کہ وہ امریکا سے بات چیت کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق پلانٹیر ٹیکنالوجیز نے جنگی کارروائیوں میں اپنی مضبوط صلاحیتیں ثابت کی ہیں۔
یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی تیاریاں جاری ہیں اور خطے میں کشیدگی عروج پر ہے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے درمیان دو ہفتے کی جنگ بندی ہوئی ہے، جس کے بعد اسلام آباد میں مذاکرات کا آغاز ہورہا ہے۔











