ایرانی افواج نے جنگ بندی کے دوران حملے کی تردید کی، ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر حملہ ہوا تو اسرائیل کی سازش ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے دوران ایرانی افواج نے کسی ملک پر کوئی حملہ نہیں کیا۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی ملک پر حملہ ہوا ہے تو یہ اسرائیل کی سازش ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی افواج اگر کسی پر حملہ کریں گی تو اس کا اعلان کریں گی۔
دوسری جانب امریکی سینٹ کام کے ترجمان نے بیان دیا ہے کہ جنگ بندی کے تحت ایران کے خلاف کارروائیاں عارضی طور پر روک دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ میں ایران کی نیوی، بحریہ، دفاعی نظام اور ڈرونز کی صلاحیت ختم کر دی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق ایران کو جنگ میں تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران میں 13 ہزار فوجی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔
امریکی فوج اب بھی مشرق وسطیٰ میں موجود ہے اور الرٹ ہے۔ امریکا علاقائی شراکت داروں کی مدد جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بگاڑ آنے کا خدشہ ہے۔











