امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ قریب ہے اور اسرائیل حملے کم کرے گا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ قریب ہو سکتا ہے اور پیش رفت مثبت سمت میں جاری ہے جبکہ اسرائیل بھی اپنے حملے کم کر دے گا۔
ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے کے حوالے سے امید کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ معاہدہ قریب ہو سکتا ہے۔ پیش رفت مثبت سمت میں جاری ہے۔
امریکی میڈیا کو انٹرویو میں ٹرمپ نے اسلام آباد میں جاری مذاکرات کے حوالے سے پُرامیدی ظاہر کی اور توقع کی کہ سفارتی کوششیں جلد نتائج دیں گی۔ خطے میں کشیدگی میں کمی متوقع ہے اور اسرائیل بھی اپنے حملے کم کرے گا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت مذاکرات میں معقول رویہ اختیار کیے ہوئے ہے، تاہم اگر معاہدہ نہ ہوا تو صورتحال تکلیف دہ ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے حالیہ گفتگو میں لبنان پر حملوں میں کمی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ ایران کے ساتھ بات چیت میں ہونے والی پیش رفت عالمی امن کے لیے اہم ہوسکتی ہے۔











