کراچی سیف سٹی پروجیکٹ فیزٹو کے تحت 2300 اسمارٹ کیمرے نصب ہوں گے

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی سیف سٹی پروجیکٹ فیزٹو کی منظوری دے دی۔ شہر میں 2300 سے زائد اسمارٹ کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی سیف سٹی پروجیکٹ فیزٹو، 2300 اسمارٹ کیمرے نصب ہوں گے

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کے فیزٹو کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت شہر میں 2300 سے زائد اسمارٹ کیمرے نصب کیے جائیں گے تاکہ سکیورٹی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ 2314 اسمارٹ کیمرے نصب کیے جائیں گے، جن میں 870 عمومی نگرانی، 1300 آٹومیٹک نمبر پلیٹ ریکگنیشن اور دیگر شامل ہیں۔ یہ کیمرے مختلف اضلاع میں لگائے جائیں گے، جس سے شہر کے مانیٹرنگ نیٹ ورک میں توسیع ہوگی۔

واضح رہے کہ اس منصوبے کی لاگت 9.98 ارب روپے ہے اور تکمیل 12 ماہ میں متوقع ہے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ 1 ارب روپے کی بچت کی گئی ہے اور منصوبہ عوامی تحفظ میں اہم سرمایہ کاری ہے۔

یاد رہے کہ سیف سٹی منصوبہ جرائم کی روک تھام، ٹریفک مینجمنٹ اور ایمرجنسی سروسز کو مؤثر بنائے گا، جس سے کراچی ایک محفوظ شہر بنے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں