پوپ لیو نے کہا کہ کوئی بھی مقصد معصوم خون بہانے کا جواز نہیں۔ جنگ سے مقدس مقامات کی بے حرمتی ہو رہی ہے۔
ویٹیکن سٹی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوئی بھی مقصد معصوم خون بہانے کا جواز فراہم نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ اور مفادات کی ہوس نے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔
پوپ لیو کا کہنا تھا کہ مقدس مقامات پر غیر انسانی اور بے معنی تشدد تیزی سے پھیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملات انسانیت کے لیے خطرناک ہیں۔
پوپ لیو نے مزید کہا کہ کوئی بھی فائدہ بچوں اور خاندانوں کی جان سے بڑھ کر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ معصوموں کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کو اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے۔ پوپ لیو نے کہا کہ امن کے قیام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جانے چاہئیں۔
یاد رہے کہ پوپ لیو دنیا بھر میں امن اور انسانیت کے فروغ کے لیے مختلف مواقع پر آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ معصوموں کے حقوق کی حفاظت پر زور دیا ہے۔











