گیلپ سروے میں 93 فیصد پاکستانی جنگ بندی کے حمایتی

گیلپ سروے کے مطابق 93 فیصد پاکستانی عوام جنگ بندی کی حکومتی کوششوں کے حامی ہیں، جبکہ 80 فیصد امن کے قیام کے لئے پُرامید ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گیلپ سروے، 93 فیصد پاکستانی جنگ بندی کی حمایت میں

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی عوام نے حکومت کی جنگ بندی کی کوششوں کی بھرپور حمایت کی ہے۔ گیلپ سروے کے مطابق 93 فیصد پاکستانی عوام ان کوششوں کے حامی ہیں جبکہ 80 فیصد شہری امن کے قیام کے لئے پُرامید ہیں۔

سروے میں بتایا گیا ہے کہ 82 فیصد پاکستانی عوام جنگ بندی کیلئے حکومتی کوششوں سے واقف ہیں۔ اس میں شامل 46 فیصد عوام نے کہا ہے کہ وہ ایک زبردست ڈیل کے بارے میں سن رہے ہیں۔

ایپسوس سروے کے مطابق آٹھ اپریل کے بعد پاکستان سے متعلق عالمی تاثرات 71 فیصد مثبت ہیں۔ پاکستان کی سفارتی کوششوں کو وسیع پیمانے پر سراہا جا رہا ہے۔

عالمی برادری جنگ بندی ممکن بنانے پر پاکستان کا شکریہ ادا کر رہی ہے۔ یہ اقدامات خطے میں پائیدار امن کے لئے اہم سمجھے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے حالیہ دنوں میں جنگ بندی کے لئے متعدد سفارتی کوششیں کی ہیں جنہیں عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں