نواز شریف نے کہا، پاکستان نے عالمی سطح پر امن کا داعی بن کر منفرد مقام حاصل کیا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی سطح پر منفرد مقام حاصل کر لیا ہے اور امن کا داعی بن کر ابھرا ہے۔
گورنر سندھ کی آمد پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی عالمی امن کے لئے خوش آئند ہے۔ پاکستان نے ذمہ دار ریاست کا کردار ادا کرتے ہوئے امن کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سفارتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج بہتر بنایا۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن کے لئے فعال کردار ادا کیا اور عالمی برادری کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ہمیشہ امن، ترقی اور استحکام کو فروغ دیا ہے اور عالمی تنازعات کا حل مذاکرات اور سفارتکاری میں تلاش کیا ہے۔














