ایران اسلام آباد مذاکرات میں شریک ہوگا، مگر امریکا کی فطرت پر شکوک برقرار ہیں، پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی گئی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے بیان دیا ہے کہ ایران اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کرے گا، مگر امریکا کی دھوکا دہی والی فطرت پر شکوک و شبہات برقرار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی گئی ہے۔ ایران کی شرکت کا مقصد فوجی کامیابیوں کو سفارتی طور پر مزید تقویت دینا ہے۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، مذاکرات کار اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر پاکستان آئیں گے جبکہ ایران کی نمائندگی عباس عراقچی اور باقر قالیباف کریں گے۔
یہ مذاکرات اسٹریٹجک حکمت عملیوں میں علاقائی اور عالمی تبدیلیوں کے لئے ایک فیصلہ کن موڑ ہیں، ایران نے جنگ کے 40 دنوں میں دشمن کے اندازوں کو غلط ثابت کیا ہے۔
واضح رہے کہ نائب صدر نے ایرانی عوام کے مظاہروں کو سوفٹ پاور قرار دیا ہے جو سیاسی اور سکیورٹی محاذوں پر تاریخی شکست دلا چکے ہیں۔











