ایران نے امریکا کو صاف پیغام دیا کہ لبنان جنگ بندی معاہدے کا حصہ رہے گا اور کسی صورت الگ نہیں ہوگا۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے امریکا کو واضح پیغام دیا ہے کہ لبنان جنگ بندی معاہدے کا حصہ رہے گا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے امریکا کو خبردار کیا کہ وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے اور لبنان سمیت تمام مزاحمتی محاذ معاہدے سے الگ نہیں ہوں گے۔
قالیباف نے مزید کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف لبنان کے مسئلہ پر عوامی سطح پر زور دے چکے ہیں اور اس معاملے سے پیچھے ہٹنے کی کوئی جگہ نہیں۔
ایرانی اسپیکر نے متنبہ کیا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی اور سخت ردعمل سامنے آ سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ آگ کو فوری طور پر بجھایا جائے۔
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے لبنان کو ایران جنگ بندی معاہدے کا حصہ نہیں سمجھا ہے اور ایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز کو مسترد کر چکے ہیں۔ تاہم نئی تجاویز پر ایران اور پاکستان سے بات چیت جاری ہے اور امریکا نے ان کی وضاحت نہیں کی۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، امریکی مذاکرات کار اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر پاکستان آئیں گے جبکہ ایران کی نمائندگی عباس عراقچی اور باقر قالیباف کریں گے۔











