بٹ کوائن کے خالق کی ممکنہ شناخت ایڈم بیک کے طور پر سامنے آئی ہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں ان کے خلاف مضبوط شواہد پیش کیے گئے ہیں۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بٹ کوائن کے خالق کی شناخت کا معمہ سنہ 2009 سے جاری ہے۔ تازہ ترین رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ بٹ کوائن کے اصل خالق برطانوی ماہرِ ٹیکنالوجی ایڈم بیک ہیں۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، تمام شواہد ایڈم بیک کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ اگرچہ ایڈم بیک نے انکار کیا ہے، رپورٹ میں ان کے انکار کے باوجود مضبوط حقائق کو بیان کیا گیا ہے۔
سنہ 2008 میں ساتوشی ناکاموٹو کے نام سے مالیاتی نظام کا مقالہ آیا۔ 2009 میں پہلا بٹ کوائن تیار ہوا، لیکن 2011 میں ساتوشی ناکاموٹو اچانک غائب ہو گئے۔
نئی رپورٹ میں ایڈم بیک کے کام اور بٹ کوائن کے خیالات میں مماثلت کو ظاہر کیا گیا ہے۔ ان کے سسٹم ‘ہیش کیش’ اور بٹ کوائن کے ‘پروف آف ورک’ میں بھی مشابہت پائی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ بٹ کوائن کی گمنامی ہی اس کی کشش ہے۔ ساتوشی ناکاموٹو کی شناخت کی تصدیق کا واحد راستہ بٹ کوائن والیٹ ہے جو سنہ 2011 سے خاموش ہے۔















