اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے بیرسٹر سلمان صفدر کی 50 منٹ طویل ملاقات، القادر کیس کی مشاورت کے لیے۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی 50 منٹ طویل ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے لیے بانی پی ٹی آئی کو سیل سے کانفرنس روم میں لایا گیا، بیرسٹر سلمان صفدر اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر جیل پہنچے تھے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو بانی سے ملاقات کی اجازت دی تھی، القادر کیس میں مشاورت کے لیے عدالت سے ملاقات کی استدعا کی گئی تھی۔
بانی کے خلاف القادر کیس کی مرکزی اپیلیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں، بیرسٹر سلمان صفدر نے ان اپیلوں پر دلائل کے لیے مشاورت کی درخواست کی تھی۔
یاد رہے کہ بیرسٹر سلمان صفدر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے بغیر واپس روانہ ہوگئے۔














