امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ مذاکرات پر زور

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے مذاکرات پر زور دیا ہے، جبکہ موجودہ صورتحال کو کمزور جنگ بندی قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ مذاکرات پر زور

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے بے چین ہیں۔ انہوں نے مذاکراتی ٹیم کو ایرانی حکام سے نیک نیتی سے بات چیت کی ہدایت دی ہے۔

نائب صدر نے ہنگری کے دورے پر کہا کہ اگر ایران نے خلوصِ نیت سے مذاکرات کیے تو معاہدہ ممکن ہے۔ انہوں نے موجودہ صورتحال کو ’کمزور جنگ بندی‘ قرار دیا۔

جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے ہمیں معاہدے تک پہنچنے کی ہدایت دی ہے۔ اگر ایرانی قیادت نیک نیتی دکھائے تو ڈیل ممکن ہے، مگر یہ ایرانی قیادت پر منحصر ہے۔

یاد رہے کہ امریکا اور ایران نے پاکستان کی ثالثی میں دو ہفتے کی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ اس کا اعلان صدر ٹرمپ نے بدھ کی رات کیا تھا۔

یہ پیش رفت ایران کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے دو گھنٹے قبل سامنے آئی، جس میں ایران کو وارننگ دی گئی تھی کہ آبنائے ہرمز نہ کھولی تو تباہی ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں