ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اعلان جنگ بندی خامنہ ای کے خون کا ثمر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے جنگ بندی کو خامنہ ای کے خون کا ثمر قرار دیا۔ وزیراعظم پاکستان سے گفتگو کے بعد وفد کی پاکستان آمد کی تصدیق کی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اعلان جنگ بندی خامنہ ای کے خون کا ثمر

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ جنگ بندی ایران کے عمومی اصولوں کے مطابق ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہ جنگ بندی ہمارے عظیم شہید رہنما خامنہ ای کے خون کا ثمر ہے۔

صدر مسعود نے مزید کہا کہ جنگ بندی ایرانی عوام کی بھرپور شرکت کا نتیجہ ہے اور اب ہم سفارتکاری اور دفاعی میدان میں مزید متحد ہو کر آگے بڑھیں گے۔

دوسری جانب، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور ایرانی صدر کے درمیان 45 منٹ کی گفتگو ہوئی۔ اس گفتگو کے بعد ایرانی صدر نے تصدیق کی کہ ان کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

بین الاقوامی ذرائع کے مطابق، پاکستان کے اہم اور جرأت مندانہ اقدام کو عالمی برادری نے سنجیدگی سے لیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان ایسے موقع پر روابط مضبوط ہو رہے ہیں جب دنیا کی نظریں ان پر مرکوز ہیں اور دونوں ممالک کے اقدامات کا عالمی سیاست پر اثر ہونے کا امکان ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں