خیبرپختونخوا میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت نئے منصوبوں پر غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبے پیش کیے۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت پلاننگ و ڈویلپمنٹ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 27-2026 کے لیے نئے منصوبوں پر غور کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام تحصیلوں میں ریسکیو اسٹیشنز کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ سوشیو اکنامک رجسٹری دسمبر تک مکمل کی جائے اور الیکٹرک بائیکس اور ہیلی ٹورازم کے فروغ کے امکانات کا جائزہ لیا جائے۔
اجلاس میں نئے زمونگ کور سنٹرز، گونگے بہرے بچوں کے سکولز اور دارالامان کی اپ گریڈیشن کی تجاویز پیش کی گئیں۔ علاوہ ازیں بایونک آرٹیفیشل لمبز ورکشاپس کے قیام کی بھی تجویز دی گئی۔
ہزارہ و مالاکنڈ میں تحصیل گراؤنڈز اور بٹگرام و دیر اپر میں سپورٹس کمپلیکسز کی تجویز دی گئی۔ نئے سیاحتی مقامات کی دریافت اور ایڈونچر ٹورازم کے فروغ کے منصوبے بھی زیر غور آئے۔
واضح رہے کہ ترقیاتی پروگرام میں کوہاٹ تا خرلاچی ریل سروس، ڈبل ڈیکر الیکٹرک بسیں اور بی آر ٹی پشاور کی توسیع شامل ہے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ ترقیاتی پروگرام صوبے کی معاشی و سماجی ترقی میں اہم ثابت ہوگا۔














