لاہور ہائیکورٹ کی وزیراعظم کی بریت کیخلاف درخواست خارج

لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کی بریت کے خلاف درخواست کو خارج کر دیا، درخواست گزار کیس میں فریق نہیں تھے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور ہائیکورٹ، وزیراعظم کی بریت کیخلاف درخواست خارج

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کے خلاف دائر درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے درخواست خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ فیصلہ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے جاری کیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ شہباز شریف کی بریت کے خلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھا جاتا ہے۔ درخواست گزار وشال شاکر نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے میں بریت کو چیلنج کیا تھا، مگر وہ کیس میں فریق نہیں تھے۔

عدالت نے واضح کیا کہ بریت کو چیلنج کرنے کا اختیار صرف وفاقی حکومت یا پبلک پراسیکیوٹر کے پاس ہوتا ہے۔ اسپیشل سینٹرل عدالت کے فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا حق انہی کو حاصل ہے۔

عدالت نے مزید کہا کہ درخواست گزار نے تین سال چار ماہ بعد بریت کے فیصلے کو چیلنج کیا، جبکہ کوئی غیر قانونی پہلو بھی پیش نہیں کیا۔ ٹرائل کورٹ نے شہباز شریف کے خلاف مواد نہ ہونے پر بریت کی تھی۔

واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ کے پاس مکمل ریکارڈ موجود تھا اور اسے جائزہ لینے کا اختیار بھی حاصل تھا، لہٰذا شہباز شریف کو بری کرنا قانون کے مطابق تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں