پاکستانی سفارتکاری کے باعث تیل کی قیمت میں 19 فیصد کمی ہوئی ہے اور جنگ بندی کے بعد عالمی استحکام میں اضافہ ہوا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کے دنیا بھر میں مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں۔ امریکی اور ایرانی جنگ بندی کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 19 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔ اس کے علاوہ دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی کے رجحانات بھی دیکھے جا رہے ہیں۔
حکام نے بتایا ہے کہ بڑی اور طویل جنگ کا خطرہ ٹلنے پر بزنس کمیونٹی نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ پاکستان کی سفارتکاری نے عالمی سطح پر استحکام کی فضا بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ایران نے پاکستان کی دو ہفتے کی جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر نے بھی جنگ بندی کی منظوری دے دی ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران مخالف بیان بازی سے ٹرمپ کی پسپائی ہوئی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران پر حملے رکنے پر ایران بھی حملے روک دے گا۔











