پاکستان کی سفارتی کوششوں سے امریکی صدر ٹرمپ نے ایران پر حملے کو 2 ہفتوں کے لیے مؤخر کردیا۔ ایران نے بھی عارضی جنگ بندی قبول کر لی۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی کے تحت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر ممکنہ حملے کو 2 ہفتوں کے لیے مؤخر کر دیا۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں سے یہ فیصلہ ممکن ہوا۔ ایران نے بھی پاکستان کی تجویز پر عارضی جنگ بندی قبول کر لی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کو 2 ہفتوں کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی نافذ رہے گی۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بعد کیا گیا۔ انہوں نے ایران کے خلاف فوری کارروائی مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی۔
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے فوجی یونٹس کو جنگ بندی کا حکم دیا ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ یہ عارضی وقفہ ہے اور ملک مکمل الرٹ رہے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان نے امریکی صدر سے سفارتکاری کو موقع دینے اور ایران پر حملے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کی درخواست کی تھی۔ ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کی بھی تجویز دی گئی تھی۔











