ایران نے امریکا کو جنگ بندی معاہدے میں 10 نکاتی منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کردیا ہے، جس میں عدم جارحیت کی ضمانت شامل ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ امریکا نے جنگ بندی معاہدے میں ایران کا 10 نکاتی منصوبہ قبول کرلیا۔ کونسل کے مطابق ایران نے امریکا کو ناقابل تردید شکست دی ہے۔
ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے بتایا کہ امریکا کو عدم جارحیت کی ضمانت دینے پر بھی مجبور کیا گیا ہے۔ اس منصوبے میں آبنائے ہرمز پر ایران کے کنٹرول کو تسلیم کیا گیا ہے۔
مزید تفصیلات میں ایران کی افزودگی کو قبول کرنے، پابندیوں کے خاتمے، اور امریکی افواج کے خطے سے انخلاء کی تجاویز شامل ہیں۔ سلامتی کونسل کی قراردادوں کو بھی ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
کونسل کے مطابق لبنان کے خلاف جنگ بندی کو روکنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ فتح کی تفصیلات آنے تک اتحاد کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران نے پاکستان کی تجویز کردہ دو ہفتے کی جنگ بندی کو قبول کرلیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایران کی شرائط کو مانتے ہوئے جنگ بندی کا اعلان کیا۔











