میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم ہمارے منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم ہمارے منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں۔
ضلع وسطی میں سخی حسن سڑک کی بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کی۔
انہوں نے بتایا کہ سخی حسن اسٹریٹ پر ایک کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد کی لاگت سے کام شروع کیا گیا ہے اور اسے جدید ڈبل کیرج وے میں تبدیل کیا جائے گا۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ منصوبے میں سڑک کی بحالی اور ڈرینیج نظام کی اپ گریڈیشن شامل ہے، جس سے شہریوں کو ریلیف ملے گا۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے تحت نارتھ ناظم آباد کے عوام کے لیے یہ منصوبے جاری ہیں اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم ان کا افتتاح کر رہے ہیں۔














