شمالی پاکستان میں گلیشیئر ٹوٹنے کے بعد غیر معمولی برفباری اور سفید دھند نے اہل علاقہ کو حیران کر دیا۔
ہنزہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے شمالی علاقے موسمیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر آ گئے ہیں۔ ہنزہ کے سیاحتی مقام کریم آباد میں اچانک گلیشیئر ٹوٹ گیا، جس کے بعد آسمان صاف ہونے کے باوجود مختلف علاقوں میں برفباری کا منظر دیکھا گیا۔ پوری فضا چند لمحوں میں سفید دھند سے بھر گئی، جس سے اہل علاقہ حیرت زدہ رہ گئے۔
یہ تاریخ کے پہلے واقعات میں شامل ہے کہ موسم سرما میں گلیشیئر ٹوٹا ہے، جبکہ ماضی میں ایسے واقعات صرف موسم گرما میں ہوتے تھے۔ ماہرین کے مطابق، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات شمالی علاقوں کے گلیشیئرز کو تیزی سے متاثر کر رہے ہیں۔















