پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان فوری جنگ بندی کیلئے نیا مجوزہ منصوبہ پیش کردیا

پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے لیے ‘اسلام آباد اکارڈ’ پیش کیا ہے، جو فوری جنگ بندی اور جامع معاہدہ پر مشتمل ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان، ایران امریکا سیز فائر تجویز پیش

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے ایک جامع فریم ورک پیش کیا ہے، جسے ‘اسلام آباد اکارڈ’ کا نام دیا جا رہا ہے۔

رائیٹرز کے مطابق، جنگ بندی فریم ورک 2 مراحل پر مشتمل ہے، جس میں پہلا مرحلہ فوری جنگ بندی اور دوسرا مرحلہ جامع معاہدہ شامل ہے۔

پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس تجویز کے حوالے سے امریکی نائب صدر اور ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ رابطے میں رہ کر تبادلہ خیال کیا ہے۔

یہ معاہدہ ابتدائی طور پر آبنائے ہرمز کو کھولنے کی شرط پر مشتمل ہے، جس کے بعد 15 سے 20 روز میں جامع جنگ بندی فریم ورک تیار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اس تجویز پر کسی مجوزہ فریم ورک کی تصدیق یا تردید سے انکار کیا ہے، جبکہ ایران اس تجویز کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں