ایران نے امریکی تجاویز پر اپنا ردعمل پاکستان کو بھجوادیا

ایران نے امریکی جنگ بندی تجاویز کو غیر منطقی قرار دیتے ہوئے مکمل جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران، امریکی جنگ بندی تجویز پر سخت جواب

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے امریکی جنگ بندی تجاویز پر پاکستان کو جواب دے دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی تجاویز غیر منطقی ہیں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی منصوبہ ایران کے توانائی اور صنعتی ڈھانچے کو نشانہ بناتا ہے، جو قابل قبول نہیں۔

ایران کا مطالبہ مکمل جنگ کا خاتمہ ہے، نہ کہ وقتی وقفہ، تاکہ دوبارہ طاقت حاصل نہ کی جائے۔

واضح رہے کہ ایران نے جنگ بندی کیلئے ایک جامع فریم ورک تیار کرلیا ہے، جو مناسب وقت پر پیش کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں