وزیراعلیٰ سندھ نے سکول وینز کے کرائے بڑھانے پر پابندی عائد کر دی۔ سرکاری اور نجی سکولوں کو حکم نامہ جاری کیا گیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر سکول وینز کے کرائے بڑھانے کا حکم نامہ جاری کیا گیا۔ یہ حکم نامہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام سرکاری اور نجی سکولوں کو بھیجا۔
حکم نامے کے مطابق سندھ حکومت نے طلبہ کی پک اینڈ ڈراپ ٹرانسپورٹ فیس میں اضافے پر پابندی لگائی ہے۔ اس میں کہا گیا کہ پرائیویٹ سکولز اور والدین کی جانب سے چلائی جانے والی ٹرانسپورٹ پر کرایہ بڑھانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
حکم نامے میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود طلبہ ٹرانسپورٹ چارجز برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ والدین پر اضافی مالی بوجھ نہ ڈالنے کے لیے سخت احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
حکومت نے ٹرانسپورٹ آپریٹرز کو سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام تعلیمی اداروں کو احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سکول انتظامیہ یا نجی انتظام کے تحت چلنے والی ٹرانسپورٹ دونوں پر فیصلے کا اطلاق ہوگا۔ سکولوں کو طلبہ کی پک اینڈ ڈراپ سروسز کا مکمل ڈیٹا لازمی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔















