ایران کے خلاف بیان پر امریکی سیاستدانوں نے ٹرمپ کو پاگل قرار دیا اور ان کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے خلاف غیر اخلاقی بیان پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سینیئر سیاستدانوں نے پاگل قرار دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ ٹرمپ ذہنی عدم توازن کا شکار ہو چکے ہیں اور کانگریس کو فوری اقدام کرنا ہوگا۔ انہوں نے پچیسویں ترمیم کے تحت صدر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
سینیٹ میں اقلیتی قائد چک شومر نے بھی ٹرمپ کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے ان کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ایسٹر کے موقع پر ٹرمپ کی سوشل میڈیا پر بے تکی پوسٹس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ٹرمپ کی سابق حامی ٹیلر گرین اور امریکی سینیٹر کرس مرفی نے بھی پچیسویں ترمیم کی بات کی۔ مرفی نے کہا کہ وہ چھٹیوں میں قانونی کارروائی پر غور کر رہے ہوتے۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز نہ کھولنے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے تعاون نہ کیا تو شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔











