ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو 48 گھنٹے میں معاہدہ یا آبنائے ہرمز کھولنے کی وارننگ دی ہے، ورنہ سنگین نتائج کا سامنا ہوگا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے پاس 48 گھنٹے ہیں کہ معاہدہ کر لے یا آبنائے ہرمز کھول دے، ورنہ سنگین نتائج کا سامنا کرے گا۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے پہلے ایران کو 10 دن دیے تھے جو اب ختم ہونے کو ہیں، اور صرف 48 گھنٹے باقی ہیں۔ اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایف 16 طیارے کی تباہی سے ایران کے ساتھ مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں اور سفارتی عمل متاثر نہیں ہوگا۔
ٹرمپ نے ایران کی تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو پتھر کے زمانے میں پہنچا دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ لاپتا عملے کے رکن کو نقصان پہنچا تو امریکا کیا کرے گا۔
واضح رہے کہ ایران نے اپنی زیر زمین تنصیبات کو مزید مضبوط بنا لیا ہے، اصفہان میں سرنگوں کے داخلی راستے مٹی سے بند کر دیے گئے ہیں۔














