اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے آبنائے ہرمز کھولنے کی قرارداد پر ووٹنگ منسوخ کر دی، نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آبنائے ہرمز کو طاقت کے زور پر کھولنے سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آج ہونے والی ووٹنگ منسوخ کر دی گئی۔ قرارداد پر ووٹنگ کی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
فرانس، چین اور روس نے قرارداد کے مسودے کی مخالفت کی، جس کی وجہ سے ووٹنگ ملتوی کر دی گئی۔ اس دوران تجارتی راستہ کھولنے کے لیے طاقت کے استعمال کی اجازت پر بھی بحث ہوئی۔
سلامتی کونسل کے 10 دیگر غیر مستقل اراکین میں بھی قرارداد کے مسودے پر اختلافات پائے گئے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ووٹنگ جیسے اقدامات صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔
یہ معاملہ اہم ہے کیونکہ آبنائے ہرمز عالمی تجارتی راستہ ہے اور اس کی بندش سے عالمی معیشت متاثر ہو رہی ہے۔
یاد رہے کہ آبنائے ہرمز 28 فروری کو ایران پر امریکی اسرائیلی حملے کے بعد سے بند ہے۔














