پاکستان نے ایران امریکا مذاکرات میں سہولت کاری کا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے، وفود کی آمد کی تصدیق نہیں ہوئی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان بامعنی مذاکرات کے لیے میزبان بننے کا خواہاں ہے۔ لیکن ابھی تک امریکی نائب صدر یا کسی وفد کی اسلام آباد آمد کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان نے بتایا کہ ارمچی میں سہہ فریقی مذاکرات جاری ہیں۔ طاہر اندرابی نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو اس بات پر اطمینان ہے کہ امریکا اور ایران پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں، تاہم وفود کی آمد سے متعلق کوئی حتمی تفصیلات موجود نہیں ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق متعلقہ فریقین ہی مذاکرات میں شامل افراد اور اوقات کار کا تعین کریں گے۔ پاکستان کا کردار سہولت کاری کا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ایران کی جانب سے خلیجی ممالک کے خلاف حملوں کی مذمت کی ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق امن کی کوششوں پر زور دیا ہے۔















