ٹرمپ اور نیتن یاہو کو جنگی جرائم پر پھانسی کا خدشہ، جان میئر شائمر کا دعویٰ

امریکی ماہر جان میئر شائمر نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کو جنگی جرائم پر نیورمبرگ طرز کے ٹرائلز میں پھانسی ہوسکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ اور نیتن یاہو کو جنگی جرائم پر پھانسی کا خدشہ، جان میئر شائمر کا دعویٰ

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ امریکی سیاسیات کے ماہر جان میئر شائمر نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی بنیامین نیتن یاہو کو نیورمبرگ طرز کے ٹرائلز میں پیش کیا جائے تو انہیں جنگی جرائم کے الزام میں پھانسی کی سزا ہوسکتی ہے۔

میئر شائمر نے ایک سوشل میڈیا پوڈکاسٹ میں کہا کہ اگر نیورمبرگ ٹرائلز ہوتے اور اسرائیلی و امریکی رہنماؤں کو عدالت میں پیش کیا جاتا، تو ٹرمپ، نیتن یاہو اور ان کے مشیران کو پھانسی دی جاتی۔

انہوں نے نیورمبرگ ٹرائلز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سابقہ نازی جرمن رہنماؤں کو نسل کشی اور جارحانہ جنگ کے الزامات پر سزائیں دی گئی تھیں۔

جان میئر شائمر نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران پر بلاوجہ دو حملے کیے، جن میں جون 2025 کا حملہ شامل ہے، اور اس میں ایران کے کسی فوجی اقدام کو جواز نہیں بنایا گیا۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے غیر قانونی طریقے سے رہنماؤں کو قتل کیا اور غزہ کی پٹی میں نسل کشی کی جنگ بھی لڑی، جس سے سیکڑوں عام شہری ہلاک ہوئے۔

دیگر متعلقہ خبریں