امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران جنگ جاری رکھنے کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران جنگ جاری رکھنے کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 105.55 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ امریکی خام تیل کی قیمت بھی اضافے کے بعد 105 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے۔
یو اے ای مربن خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد کمی دیکھی گئی ہے اور یہ 103 ڈالر کی سطح پر موجود ہے۔
صدر ٹرمپ نے عوامی خطاب میں ایران جنگ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی تمام فوجی مقاصد حاصل کر لیے جائیں گے۔ مزید شدید حملے آئندہ دو سے تین ہفتوں میں کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ایران کے خلاف آپریشن شروع کیے ہوئے ایک مہینہ ہوچکا ہے اور امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی نیوی اور ائیرفورس مکمل تباہ کردی گئی ہیں۔














