ایران، خلیجی ممالک پر 5200 میزائل حملے، حیران کن اعداد و شمار

ایران نے خلیجی ممالک پر 30 دن میں 5200 حملے کیے، جس میں بیلسٹک میزائل، ڈرونز اور جنگی طیارے استعمال ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران، خلیجی ممالک پر 5200 میزائل حملے، حیران کن اعداد و شمار

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے گزشتہ 30 دنوں کے دوران خلیجی ممالک پر 5 ہزار 200 سے زائد حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں بیلسٹک میزائل، ڈرونز اور بعض مقامات پر جنگی طیارے استعمال ہوئے۔

سعودی عربیہ کے دفاعی نظام نے گزشتہ ایک ماہ میں ایران کی جانب سے داغے گئے 57 میزائلوں اور 1006 ڈرونز کو فضا میں تباہ کیا۔ اس سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔

کویت پر 309 بیلسٹک میزائل اور 616 ڈرونز سے حملے کیے گئے جبکہ قطر کو 206 میزائل، 90 ڈرونز اور 2 جنگی طیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

بحرین نے ایران کے 174 میزائل اور 391 ڈرون مار گرائے جبکہ امارات پر 413 میزائل اور 1914 ڈرونز سے حملے کیے گئے۔ ان حملوں کو بھی بڑی حد تک ناکام بنایا گیا۔

واضح رہے کہ خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے عالمی معیشت اور تیل کی سپلائی پر تشویش پیدا کر دی ہے، جو عالمی سطح پر اثر ڈال سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں