اسحاق ڈارکی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، خطے میں امن کےلئے 5 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق

اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ سے ملاقات کی، مشرق وسطیٰ کے امن کے لیے 5 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسحاق ڈار، چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، امن کے 5 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی ہے۔ دونوں ممالک نے مشرق وسطیٰ میں امن کی بحالی کے لیے پانچ نکاتی ایجنڈا طے کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی طرف سے مذاکراتی عمل کی بحالی کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے اجلاس پر بھی معلومات فراہم کی گئیں۔

فریقین نے علاقائی سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور ترقی پذیر ممالک پر سماجی و معاشی اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔ چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کے فعال سفارتی کردار کو سراہا اور سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر اعلیٰ سطحی تبادلوں اور روابط کو بڑھانے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔ اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال اور مثالی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال، امن و استحکام کی اہمیت اور دہشت گردی کے مؤثر تدارک پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں ممالک نے باہمی رابطوں کو باقاعدگی سے جاری رکھنے کا عزم کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں