یورپی ممالک آبنائے ہرمز خود کھلوائیں، امریکہ مدد نہیں کرے گا، ٹرمپ کا اہم بیان

ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی ممالک کو خود کفیل ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ میں مدد نہ کرنے پر امریکہ اب مدد نہیں کرے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ، یورپی ممالک کو تیل کے معاملے میں خود کفیل ہونے کا مشورہ

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی ممالک کو آبنائے ہرمز سے تیل خود لانے کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اب ان کی مدد نہیں کرے گا، جیسے انہوں نے ایران جنگ میں امریکی مدد نہیں کی۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ملکوں کو اپنی لڑائی خود لڑنی چاہیے۔ انہوں نے برطانیہ جیسے ممالک کو ہمت پیدا کرنے کی تاکید کی جو آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث جیٹ فیول حاصل نہیں کر پا رہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ اگر یورپی ممالک تیل خود نہیں لا سکتے تو امریکہ سے خرید لیں کیونکہ وہاں تیل کی وافر مقدار موجود ہے۔

فرانس کے حوالے سے ٹرمپ نے اعتراض کیا کہ اس نے اسرائیل کے عسکری سامان لے جانے والے طیاروں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے نہیں دی۔ انہوں نے ایرانی رہبر اعلیٰ کی ہلاکت میں کردار ادا نہ کرنے پر بھی فرانس سے ناراضی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں ایران کی حالت کو تباہ کن قرار دیا اور یورپی ممالک کو تیل خود لانے کا پیغام دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں