ایران کو معاہدہ نہ کرنے پر شدید جنگ کی دھمکی،امریکی سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگزیتھ

امریکی سیکریٹری دفاع نے ایران کو معاہدہ نہ کرنے پر جنگ کی دھمکی دی ہے، جس سے تنازع کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا، ایران کو معاہدہ نہ کرنے پر جنگ کی دھمکی

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگزیتھ نے ایران کو معاہدہ نہ کرنے کی صورت میں تنازع کی شدت میں اضافے کی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جنگ آنے والے چند روز میں فیصلہ کن ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق یہ بیان ایران کی جانب سے دبئی کے تیل بردار ٹینکر کو نشانہ بنائے جانے کے بعد دیا گیا، جو خلیج میں شروع کیے گئے حملوں کا نیا سلسلہ ہے۔ پیٹ ہیگزیتھ نے کہا کہ امریکا معاہدہ کرنے کا خواہاں ہے، لیکن اگر ایران نے شرائط نہیں مانیں تو جنگ جاری رہے گی۔

امریکی سیکریٹری دفاع مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجیوں سے ملاقات کے بعد کہا کہ ہمارے پاس مزید آپشنز ہیں اور ایران کے پاس کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایک مہینے میں شرائط رکھی ہیں اور آنے والے چند روز فیصلہ کن ہوں گے۔

پیٹ ہیگزیتھ نے کہا کہ امریکی حملوں سے ایران میں وسیع پیمانے پر تباہی ہو رہی ہے۔ امریکی جنرل ڈین کین نے بتایا کہ امریکا ایران کی صلاحیتوں کو کم کر رہا ہے اور 150 سے زائد جہاز قبضے میں لے چکا ہے۔

واضح رہے کہ ایران مکمل طور پر مزاحمت کر رہا ہے، حالانکہ امریکی اور اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ امریکا کی جانب سے امن کی تجاویز دی گئی ہیں لیکن ایران نے انہیں غیرحقیقی اور جارحیت پر مبنی قرار دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں