ایران نے اسرائیل کی حیفہ آئل ریفائنری پر دوسرا بڑا حملہ کیا، فیول ٹینک کو نقصان پہنچا۔
تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے اسرائیل کے شہر حیفہ میں موجود آئل ریفائنری پر دوسرا میزائل حملہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حملے میں ریفائنری کے فیول ٹینک اور صنعتی علاقے کو نقصان پہنچا ہے۔
حملے کے نتیجے میں ریفائنری پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی اور آسمان دھوئیں سے بھر گیا، تاہم جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور تیل کی پیداوار مکمل طور پر بند نہیں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رواں ماہ میں ایران نے حیفہ ریفائنری کو نشانہ بنایا تھا، جس سے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا تھا اور بجلی کی عارضی بندش ہوئی تھی۔











