آبنائے ہرمز ہر صورت کھولی جائے گی۔مارکو روبیو

مارکو روبیو نے اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز ہر صورت کھولی جائے گی، ایران کی رضا مندی ہو یا نہ ہو۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مارکو روبیو، آبنائے ہرمز ہر صورت کھولی جائے گی

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز ہر صورت کھولی جائے گی، چاہے ایران رضا مند ہو یا نہ ہو۔ انہوں نے بیان دیا کہ امریکا سفارت کاری کو اہمیت دیتا ہے لیکن ایران کو اپنے جوہری پروگرام ختم کرنے ہوں گے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں روبیو نے بتایا کہ امریکا اور ایران کے درمیان پیغامات کا تبادلہ ہو رہا ہے۔ صدر ٹرمپ ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دیتے ہیں۔

روبیو نے خبردار کیا کہ امریکی فوجی کارروائی کے بعد آبنائے ہرمز دوبارہ کھولی جائے گی اور اگر ایران اسے بند کرنے کی کوشش کرے تو سنگین نتائج ہوں گے۔

انہوں نے ایران پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے وسائل حزب اللہ اور دیگر گروہوں کی حمایت پر صرف کر رہی ہے۔ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایران جنگ کے باعث آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی تیل منڈی متاثر ہوئی ہے اور خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں