برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے ایران کے خلاف زمینی کارروائی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ برطانوی افواج ایران میں امریکی زمینی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران جنگ ہماری جنگ نہیں ہے، اور ہم اس میں شامل نہیں ہوں گے، برطانیہ دفاعی اقدامات پر مرکوز رہے گا۔
وزیراعظم نے بتایا کہ برطانیہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لئے کوششیں جاری رکھے گا، اور برطانوی پائلٹس کو فضا میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم اپنے شہریوں اور مفادات کا دفاع کریں گے، اور بین الاقوامی اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
واضح رہے کہ ایران کو بھیجی گئی تجاویز کو ایرانی وزارت خارجہ نے غیر حقیقت پسندانہ قرار دیا ہے، جبکہ مارکو روبیو نے ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے اگر آبنائے ہرمز بند رکھا گیا۔











