ٹرمپ کی ایران کو دھمکی، بجلی مراکز کی تباہی کا امکان

ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی کہ معاہدہ نہ ہونے پر بجلی مراکز تباہ کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کی ایران کو دھمکی، بجلی مراکز کی تباہی کا امکان

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر معاہدہ طے نہ پایا تو ایران کے تمام بجلی پیدا کرنے والے مراکز تباہ کر دیے جائیں گے۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ امریکا ایران میں فوجی کارروائیاں ختم کرنے کے لیے نئی قیادت کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کر رہا ہے۔ ان مذاکرات میں خاطر خواہ پیش رفت ہو چکی ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر جلد معاہدہ طے نہ پایا اور آبنائے ہرمز کاروبار کے لیے نہ کھولی گئی تو ایران کے بجلی مراکز اور تیل کے کنوؤں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

یہ دھمکی ایران کے لیے بڑا چیلنج ہے، کیونکہ ان تنصیبات کو اب تک دانستہ طور پر نہیں چھیڑا گیا تھا۔

یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کی تاریخ طویل ہے، اور حالیہ دھمکی سے یہ کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں