آئی اے ای اے نے ایران کے خُنداب جوہری پلانٹ پر حملے کی تصدیق کردی، پلانٹ غیرفعال ہوگیا۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے ایران کے خُنداب میں جوہری پلانٹ پر حملے کی تصدیق کردی ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ ایران نے 27 مارچ کو خُنداب میں حملے کی اطلاع دی تھی۔ اس حملے کے نتیجے میں پلانٹ اب غیرفعال ہوگیا ہے، اور وہاں کوئی اعلان شدہ جوہری مواد موجود نہیں ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اے آئی ای اے کے ماہرین کو ٹرمپ کو مظاہرین کی حقیقت سے آگاہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی شہری اسرائیل کے بیانیے پر غصے میں ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا بھر میں ہفتے کے روز مظاہروں میں 70 لاکھ افراد نے شرکت کی، جنہوں نے جنگ روکنے کے مطالبات کیے۔











