مولانا فضل الرحمٰن نے سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے بارے میں ٹرمپ کے توہین آمیز بیانات کی مذمت کی، اسے امت مسلمہ کی توہین قرار دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ مولانا فضل الرحمٰن نے سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے توہین آمیز جملوں کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیانات امت مسلمہ کی توہین ہیں۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ٹرمپ کو بنیادی انسانی حقوق اور تہذیب سیکھنے کی ضرورت ہے۔ امریکا کا ایسے شخص کو صدر بنانا سوالیہ نشان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم حکمرانوں کو اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اسلامی بلاک کو امریکا و اسرائیل کے گٹھ جوڑ کے خلاف ایک آواز بننا ہوگا۔
یہ بیان سعودی انویسٹمنٹ فورم میں ٹرمپ کے ولی عہد کے خلاف سخت گفتگو کے بعد سامنے آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد بن سلمان کو ابتدا میں ان کی تعریف کرنی پڑی اور وہ انہیں کمزور سمجھتے تھے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے مزید کہا تھا کہ سعودی ولی عہد کو اب ان کے ساتھ احترام سے بات کرنی پڑتی ہے۔ ان کے اس بیان کو سفارتی آداب کے خلاف سمجھا جا رہا ہے۔













