وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے پر زور

وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا، کہا کہ کشیدگی سے قیمتی جانوں اور معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم شہباز شریف، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے پر زور

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشیدگی سے قیمتی جانوں کا نقصان اور معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ نے وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں سینیٹر محمد اسحاق ڈار، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک اور دیگر اہم حکام بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں سے متعلق بریفنگ دی اور ترک و مصری رہنماؤں کے ساتھ اپنی حالیہ گفتگو کا ذکر کیا۔ انہوں نے طیب اردوان اور عبدالفتاح السیسی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزرائے خارجہ نے وزیراعظم کو مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو سراہا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ہمیشہ مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں