ایرانی صدر نے خطے کے ممالک کو خبردار کیا کہ اگر ترقی چاہتے ہیں تو دشمنوں کو اپنی زمین استعمال نہ کرنے دیں۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی صدر نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے خطے کے ممالک کو خبردار کیا کہ اگر ترقی اور سلامتی چاہتے ہیں تو ایران کے خلاف دشمنوں کو اپنی زمین استعمال نہ کرنے دیں۔
خلیجی ممالک نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ ایران کی جنگی صلاحیتوں کو لگام دی جائے۔ اس پر ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے سخت ردعمل دیا ہے۔
صدر پزیشکیان نے کہا کہ ہم جارحیت پر یقین نہیں رکھتے، لیکن اگر ایران کے انفراسٹرکچر یا معاشی مراکز کو نشانہ بنایا گیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تھا، جس میں ایرانی قیادت کے اہم افراد شہید ہوگئے تھے۔
اس حملے کے بعد سے اسرائیل اور امریکا نے ایران پر حملے جاری رکھے ہیں، جن میں متعدد شہری جاں بحق ہوئے اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔











