امریکا نے ایران جنگ رکوانے کا ٹاسک نائب صدر جے ڈی وینس کو سونپ دیا۔ یہ ان کے کیریئر کا اہم اسائمنٹ ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا نے ایران کے ساتھ جنگ رکوانے کا ٹاسک نائب صدر جے ڈی وینس کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ان کے سیاسی کیریئر کا اہم اسائمنٹ قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ وہ 2028 کے صدارتی امیدوار کے طور پر مضبوط سمجھے جاتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جے ڈی وینس نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے متعدد بار بات چیت کی ہے۔ وہ خلیجی اتحادیوں سے بھی ملاقاتیں کر چکے ہیں اور ایران کے ساتھ بالواسطہ رابطے میں ہیں۔
وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ جے ڈی وینس کی سینیارٹی اور جنگوں کی مخالفت انہیں ایرانی قیادت کے لیے قابل قبول مذاکرات کار بناتی ہے۔ اگر ایران معاہدے سے انکار کرتا ہے تو پھر کسی معاہدے کا امکان نہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے بعض سخت گیر حلقے جے ڈی وینس کے نرم رویے سے خوش نہیں ہیں اور وہ ایران پر فوجی دباؤ برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان، مصر اور ترکیہ بطور ثالث مذاکرات کروانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اگر ملاقات ہوتی ہے تو جے ڈی وینس کا ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے سامنا ہو سکتا ہے۔











