آبنائے ہرمز بند کر دیا گیا ہے، جو بھی وہاں سے گزرے گا، نشانہ بنایا جائے گا۔ پاسداران انقلاب

پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کیا، خلاف ورزی پر حملے کی دھمکی دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاسداران انقلاب، آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکی

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو بند کر دیا گیا ہے اور جو بھی وہاں سے گزرنے کی کوشش کرے گا، اسے نشانہ بنایا جائے گا۔

پاسداران انقلاب نے امریکی اڈوں کے قریب شہریوں کو انخلا کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکی فوجی جہاں بھی ملیں گے، ان پر حملہ کیا جائے گا۔ شہریوں کو نقصان سے بچنے کے لئے امریکی اڈوں سے دور رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

مشرق وسطیٰ میں امریکا اور اسرائیل کی جنگ کے نتیجے میں ہزاروں افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق ایران میں 1 ہزار 937 لوگ جان سے گئے جبکہ 24 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ لبنان میں 1 ہزار 94 شہری جاں بحق ہوئے، عراق میں 89 شہری بیرونی حملوں کا شکار بنے، متحدہ عرب امارات میں 11، کویت میں 6 اور بحرین میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں پچھلے کچھ دنوں سے کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے اور اس کے اثرات عالمی سطح پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں