ایف بی آر نے علیمہ خان کی جائیدادوں پر ابتدائی رپورٹ جاری کر دی، پنجاب کے 15 اضلاع میں کوئی جائیداد نہیں ملی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی غیر منقولہ اثاثہ جات کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے۔
ایف بی آر کے سینئر ممبر برائے بورڈ آف پنجاب نے علیمہ خان کے غیر منقولہ اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرنے پر رپورٹ مکمل کی۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 15 سے زائد اضلاع میں علیمہ خان کی کوئی بھی جائیداد نہیں ملی، جبکہ دس اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے بھی جواب جمع کروا دیا۔
ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق دس اضلاع کے تحریری جواب میں واضح کیا گیا کہ ان علاقوں میں علیمہ خان کی کوئی جائیداد موجود نہیں ہے۔ ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، خوشاب، جھنگ سمیت دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے جواب دے دیا۔
ڈپٹی کمشنرز نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نبیل جاوید کو آگاہ کیا ہے، جبکہ پنجاب حکومت نے علیمہ خان کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کی تھیں۔
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا، جس میں علیمہ خان کی پنجاب بھر سے جائیدادوں کی تفصیلات مرتب کرکے ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی۔















