اسرائیلی چیف آف اسٹاف نے کابینہ کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی ہمت جواب دینے کے قریب ہے، جس سے سیکیورٹی مشنز متاثر ہو سکتے ہیں۔
تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیل کے چیف آف اسٹاف نے کابینہ کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی ہمت جواب دینے کے قریب ہے۔
چیف آف اسٹاف ایال زمیر کی انتباہی ریکارڈنگ کابینہ کی میٹنگ سے لیک ہوگئی، جس میں انہوں نے کہا کہ طویل تنازع کے بعد اسرائیلی ڈیفنس فورسز کی ہمت جواب دینے کے قریب پہنچ چکی ہے۔
برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ روس ایران کو ڈرون، دوائیاں اور خوراک بھیج رہا ہے، جس سے تنازع میں شدت آ سکتی ہے۔
ایال زمیر نے مزید کہا کہ 10 خطرات کی نشاندہی کر رہا ہوں، ان ڈرامائی حالات میں ریزرو فورسز مزید مقابلہ کرنے کے قابل نہیں رہیں گی۔
واضح رہے کہ اسرائیل، امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ چوتھے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے۔











