ایران جنگ نہیں چاہتا، تنازع کا مستقل حل چاہتا ہے۔عباس عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا، بلکہ تنازع کا مستقل حل چاہتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران جنگ نہیں چاہتا، تنازع کا مستقل حل چاہتا ہے

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا بلکہ تنازع کے مستقل خاتمے کا خواہاں ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ تہران خطے میں ہونے والی تباہ کاریوں کے ازالے کے لیے معاوضے کا مطالبہ بھی کرتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امریکا مختلف ثالثوں کے ذریعے ایران کو پیغامات بھیج رہا ہے، تاہم ان پیغامات کو براہ راست مذاکرات نہیں سمجھا جا سکتا۔

عراقچی نے واضح کیا کہ ایرانی اعلیٰ حکام امریکی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، لیکن تہران کا امریکا کے ساتھ بات چیت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ ایران نے خلیجی ممالک کو پیغام دیا ہے کہ وہ امریکا سے دور رہیں اور خطے میں استحکام کے لیے خودمختار پالیسی اپنائیں۔

دیگر متعلقہ خبریں